تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 10:55

شہیدلیفٹیننٹ کرنل محمد ظاہرکی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

جیو نیوز - پشاور…فتح جنگ خود کش حملے میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل محمد ظاہرکی نماز جنازہ پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، علاقے کے معززین اور لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نمازجنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لیفٹیننٹ کرنل محمد ظاہر گذشتہ روز فتح جنگ میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے بیوہ اور چار بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.