تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 11:45

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن

جیو نیوز - کراچی … پاکستان سمیت دنیا بھر میںآ ج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ 5جون کو اقوام متحدہ زیر اہتمام 1974 سے ہر سال یہ دن ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کیساتھ منایا جاتا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے واک، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق گرین ہاؤسز گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اورعالمی حدت میں روز بروز خطرناک تک ضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ماحولیاتی تنظیمیں برسرپیکار ہیں جبکہ سائنسدان بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.