5 جون 2014
وقت اشاعت: 17:35
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکاالطاف حسین سے فون پررابطہ
جیو نیوز - کراچی…گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے فون پررابطہ ہوا ہے ۔اس موقع پرگورنرسندھ نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی۔الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آزمائش کی گھڑی میں سرخروکرے، انہوں نے الطاف حسین کوعوام اورکارکنوں کے جذبات سے آگاہ کیا،اوروزیراعظم نواز شریف کی طرف سے الطاف حسینکیلئے نیک خواہشات کاپیغام بھی پہنچایا۔