5 جون 2014
وقت اشاعت: 20:45
کراچی: اورنگی ٹاوٴن میٹرو سینما کے قریب فائرنگ، پولیس اہلکارجاں بحق
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں میٹرو سینما کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار اپنے گھر سے نکلا ہی تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق اہل کار سرجانی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا، جی کس لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔