تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 6:26

حق بات کرنے والے کبھی خسارے میں نہیں ہوتے؛ الطاف حسین

جیو نیوز - لندن..... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رہائی کے بعد کارکنان سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق بات کرنے والے کبھی خسارے میں نہیں ہوتے، میں کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، جتنا بھی مشکل وقت آجائے حق کی بات کرتا رہوں گا، ہر شخص کو تعصب کے بغیر برابری کا حق ملنا چاہئے، 1992 میں جب مجھے گرفتار کیا گیا تو میں جھکا نہیں تھا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ برطانوی پولیس کے اچھے سلوک پر اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پولیس لاک اپ اور اسپتال میں پولیس کا رویہ بہت اچھا رہا، جنہوں نے میری گرفتاری پر آواز بلند کی سب کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے گرفتاری پر میرے حق میں بیان دیا۔ الطاف حسین نے اس موقع پر آصف علی زرداری، طاہرالقادری، مشرف اور چوہدری شجاعت حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں دھرنا دینے والوں کا شکر گزار ہوں، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے حالات کو سمجھا۔ الطاف حسین نے 5 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.