تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 18:56

تمام اہداف پورا کرنے کی کوشش کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

جیو نیوز - کوئٹہ..... وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اہداف پورا کر نے کی کوشش کریں گے، یہ بات انھوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں نمونیا ویکسین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے بچوں کو نمونیہ سمیت دیگر پانچ بڑی بیماریوں سے بچائیں ،صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مختلف بیماریوں سے بچاؤکی ویکسین کے ساتھ اپنے بچوں کو نمونیے کی ویکسین بھی لگوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.