8 جون 2014
وقت اشاعت: 0:16
کراچی :جوہر چورنگی پر ڈیڑھ درجن ڈاکوؤںکی تاجروںسے لوٹ مار
جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے جوہر چورنگی پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو متعدد تاجروں کا مال سمیٹ کر چلتے بنے، سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق،جوہر چورنگی پر واقع شاپنگ سینٹر میں دن دھاڑے 15 سے 16 ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کردی۔ ملزمان بڑے اطمینان سے کارروائی کرتے رہے اور تاجروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تاجروں کا مؤقف ہے کہ شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تھے اور صرف 2گارڈز سیکیورٹی پر مامورتھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر تاجروں نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور پر ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اےایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔