8 جون 2014
وقت اشاعت: 2:17
الطاف حسین کی رہائی، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن
جیو نیوز - کراچی..... ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ضمانت پررہائی پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو پر اس وقت رابطہ کمیٹی کے رکن اور دیگر رہ نما محو رقص ہیں اور مٹھائیاں بانٹی جارہی ہیں۔ایم کیوایم کےقائد نے رابطہ کمیٹی سے آج ٹیلی فون پر خطاب بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ 4، 5روز میں لوگو ں نے عقیدت و محبت کے وہ مناظر دیکھے جو شاذو نادر ہی دنیا نے دیکھے ہوں گے اور یہ مناظر ناقابل فراموش ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ اللہ نے انہیں ایسا حوصلہ دیا ہےکہ خوف کا کوئی عنصر انکےقریب آیا ہی نہیں ، ضمانت پراپنےلیڈر کی رہائی کی خوشی میں ایم کیوایم کے رہ نمااس وقت جشن منارہےہیں اوران کا کہناہے کہ یہ دن عید سے کم نہیں۔