تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 9:57

کوئٹہ:سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

جیو نیوز - کوئٹہ....کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔رسکیو ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے برما میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑے ایک شخص پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے،جس کے بعد ایدھی کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ اس نےدم توڑ دیا، تاہم لاش مزید کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.