تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 17:37

ملک بھر میں گرمی کا راج، لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور

جیو نیوز - اسلام آباد.....ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے ۔گرمی کی شدت نے لوگوں کو بے حال کردیا۔ درجہ حرارت بہاول نگر میں47پسنی اور موئن جو دڑو 46،نوابشاہ،،ڈی جی خان،منڈی بہاء الدین، 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک کے میدانی مقامات میں گرمی کی شدت روز بڑھتی جارہی ہے ۔ لاڑکانہ ،بدین ، سکھر ، حیدر آباد ، نواب شاہ سمیت تمام اضلاع سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر چلنے والی گرم ہواؤں اور لو نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ گرمی کے ستائے شہری ٹھنڈے مشروبات اورآئسکریم سے گرمی بھگانے کی کرشش کررہےہیں ۔پنجاب کے بیشتر شہر بھی گرم ہواؤں اورشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن ،پشین زیارت، ژوب لورالائی ہرنائی موسی خیل میں گرمی بڑھ رہی ہے ۔ایک طرف تو جھلسادینے والی دھوپ اورگرمی ہے تودوسری طرف ملک کے بالائی مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری نے موسم کو دلفریب بنا رکھاہے ۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں آج صبح سے ہی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کشمیر، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی چند روز تک برقراررہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.