9 جون 2014
وقت اشاعت: 2:16
دہشتگردوں نے ایک طیارہ جلادیا، غیر ملکی طیارےکوبھی نقصان
جیو نیوز - کراچی..... کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نےایک طیارےکوآگ لگادی، طیارےکا اگلا حصہ جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے غیر ملکی طیارےکوبھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی کے مطابق دہشت گرد2عمارتوں میں چھپےہوئےہیں۔ سیکیورٹی فورسزنےایئرپورٹ کوسیل کردیا۔ کراچی آنےوالی پروازوں کارخ نواب شاہ کی جانب موڑدیاگیا۔