9 جون 2014
وقت اشاعت: 3:27
کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 10افراد شہید
جیو نیوز - کراچی..... کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق دہشت گردوں کےقبضےسےراکٹ اور4کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان رینجرز کےمطابق دہشت گردوں سے بھارتی ساخت کا اسلحہ ملا ہے۔