9 جون 2014
وقت اشاعت: 10:27
کراچی ایئرپورٹ حملہ،اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 18 افرادجاں بحق
جیو نیوز - کراچی ....رات کئی دہشت گردوں نے کراچی ائیر پورٹ کے ٹرمینل ون پر حملہ کر دیا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں سمیت18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے رات بھر آپریشن کیا جس میں 10 دہشت گرد مار دیے گئے۔کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر دہشت گردوں نے تقریباً سوا گیارہ بجے حملہ کیا ۔ دہشت گردوں کے پاس آر پی جی راکٹ، دستی بم اور خود کش جیکٹوں کے ساتھ کلاشنکوفیں بھی تھیں۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو اڑا لیا۔حملے کے بعد کراچی ایئر پورٹ کو سیل کرکے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران کراچی آنے والی پروازوں کو دیگر ائیرپورٹس پر بھجوا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ لاؤنج کو گھیرے میں لے کر مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا.جیو نیوز نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حساس مناظر اور آپریشن کی تفصیلات براہ راست نشرنہیں کیں۔