تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 11:27

طالبان نے کراچی ائیر پورٹ حملےکی ذمہ داری قبول کرلی

جیو نیوز - لندن.....تحریک طالبان پاکستان نے کراچی کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے.تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کاکہناہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر حملہ پاکستانی حکومت کےلیے پیغام ہے کہ طالبان ابھی زندہ ہیں اور ان کے لوگوں کو مارنے کا جواب دیا جائے گا۔شاہداللہ شاہد کاکہناتھا کہ ائیر پورٹ پر حملہ افغان سرحد کے قریب طالبان کے ٹھکانوں کو فوجی فضائی حملوں میں تباہ کرنے کا انتقام ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.