تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 11:47

سراج الحق کی کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردی واقعے کی مذمت

جیو نیوز - لاہور....جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کراچی ایرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہےاورکہاہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث ہاتھوں اور ان کےمقاصد کا سراغ لگانے کے لیے چند لوگوں کا زندہ پکڑا جانا ضروری تھا۔لاہور سے جاری بیان میں امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ وہ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کامیاب کارروائی کو سراہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہیں جبکہ شہداء کے لیےدعائے مغفرت کرتے ہیں۔ سراج الحق کاکہناتھا کہ قومی املاک اور حساس مقامات کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.