تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 17:27

تنزانیہ کی فضائیہ کےوفد کی پاک فضائیہ کےسربراہ سےملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد..... تنزانیہ کی فضائیہ کےوفد نے پاک فضائیہ کےسربراہ سےملاقات کی ، ائیرفورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کاجائزہ بھی لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تنزانیہ کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل جوزف ایف۔کپوانی کی سربراہی میں تنزانیہ کے پانچ رکنی وفد نے اسلام آبادمیں ائیرہیڈکوارٹر کادورہ کیا، اس موقع پروفدکوادارے کی تنظیم ، ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔ وفد کے ارکان نے پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ بھی کیا۔ وفد کے ارکان نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہررفیق بٹ سے بھی ملاقات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.