9 جون 2014
وقت اشاعت: 22:37
کراچی ایئرپورٹ حملےمیں19افرادشہیدہوئے،29زخمی ہوئے،چوہدری نثار
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں 19افراد شہید اور 29زخمی ہوئے،حملہ کراچی ایئرپورٹ پرنہیں ہوا، اولڈٹرمینل پر ہوا ہے۔چوہدری نثار کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ فوج، رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف نے حملہ ناکام بنایا،واقعے میں دویا تین جہازوں کو معمولی نقصان پہنچاہے،تمام قومی اثاثے محفوظ ہیں،کولڈ اسٹوریج میں پھنسے لوگوں کی تلاش کیلئے کام جاری ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ حملے میں اے ایس ایف کے11 اہل کار شہید ہوئے،رینجرز 7اور فوج 20منٹ میں آپریشن کے لیے پہنچ چکی تھی،ڈیڑھ بجے تک 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیاجا چکا تھا،10 دہشت گرد ائیرپورٹ میں داخل ہوئے تھے، 5،5دہشت گرد 2 راستوں سے ایئرپورٹ میں داخل ہوئے ،3دہشت گردوں نے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا، 7 دہشتگرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے، ہلاک دہشت گرد غیر ملکی لگتےہیں،سیکیورٹی فورسز نے قربانی دے کر لوگوں کی جانوں کو بچایا ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے،دہشت گرد چھپ کر حملے کررہے ہیں، دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحے کی تصدیق ہونا باقی ہے،اشارے ایک ملک کی طرف ہیں لیکن تصدیق ہونا باقی ہے۔