تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 8:7

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

جیو نیوز - اسلام آباد.....ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،جیکب آباداورگوادر کاپارہ 50 ڈگری کے قریب رہا۔سبی کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کونڈھال کر دیا ہے۔ سندھ ہو یا پنجاب۔۔ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا ۔۔ کہیں گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، دوپہر کے وقت آگ برساتا سورج اورلوکےتھپیڑے بچوں اورخواتین کو گھروں میں محصوررکھتے ہیں ۔بازاروں میں سناٹا چھایارہتاہے۔ فالودہ۔۔ ستو ۔۔ لسی ۔۔ تربوز اورگنے کے رس سمیت ٹھنڈے مشروبات کااستعمال بڑھ گیا ہے ۔ جیکب آباد اور گوادر میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا ۔سبی میں 49،پسنی میں 48، سکھر، ملتان ،رحیم یارخان میں 47، لاہور، لاڑکانہ ،سرگودھا میں 46،جہلم ، اورڈی آئی خان میں 45، حیدر آباد میں 43 اورکراچی میں پارہ 37 ڈگری رکارڈ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.