تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 11:47

کراچی ائیرپورٹ :کارگوشیڈ سے نکالی گئی ساتوں لاشیں ورثا کےحوالے

جیو نیوز - کراچی....کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل سے ملنے والی سات جُھلسی ہوئی لاشوں کو شناخت کےبعدورثا کےحوالے کر دیا گیا ہے۔کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں نجی کورئیر کمپنی کے ہال سے ملنے والی سات افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر کلیم شیخ کے مطابق ورثا نے لاشوں کے ساتھ موجود موبائل فون اور دیگر اشیاء سے اپنے پیاروں کو شناخت کرلیا جن کےنام سلطان، سیف الرحمان، فرحان الحق، نبیل احمد، فیضان احمد، عنایت اللہ، فریداللہ ہیں۔سینئر ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر کلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ٹکڑوں میں لائی گئی لاش اے ایس ایف اہلکار جمن کی ہے ۔ لاشوں کے نمونے ڈین این اے کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں جس کی رپوٹ تین ہفتوں میں آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.