تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 14:57

دہشتگردوں کا حملہ کراچی ایئر پورٹ سے 2کلو میٹر دور ہوا ،چودھری نثار

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ اتوار کو دہشت گردوں کا حملہ کراچی ایئر پورٹ پر نہیں ، ایئر پورٹ سے دو کلو میٹر دور ہوا ، دہشت گرد لوگوں کو یرغمال اور جہازوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،قومی اسمبلی میں کراچی ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گرد دوٹولیوں کی شکل میں اولڈ ٹرمینل کے مختلف دوازوں سے داخل ہوئے، سیکیورٹی حکام کی بروقت کارروائی کی وجہ سے صرف پندرہ منٹ میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ، پونے دو گھنٹےکی لڑائی کے بعد 10 دہشت گرد ہلاک کر دئے گئے، وزیرداخلہ نے بتایا کہ حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے ،جس میں دوسرے ہتھیاروں کے علاوہ راکٹ لانچر بھی تھے ،وزیرداخلہ چودھری نثار نے بتایا کہ واقعے کی تمام پہلوئوں سےتفتیش کی جارہی ہے،مارے جانے والے حملہ آور مقامی نہیں لگتے، ان کی صحیح شناخت کے لیے کے ڈی این اےٹیسٹ اور بائیومیٹرک کرائے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.