تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 20:17

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، داخلی سلامتی ،پاک افغان صورتحال پرغور

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا۔اعلیٰ سطح کےسیکیورٹی اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، داخلی سلامتی اور پاک افغان صورتحال پر غور کیا گیا اور انٹیلی جینس شیئرنگ مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور آرمی چیف نے کراچی ائرپورٹ پر دہشت گرد حملے اور اس کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملکی سلامتی کی صورت حال کے جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی داخلی وسرحدی سلامتی کی صورت حال، اہم تنصیبات کی حفاظت، سیکیورٹی اداروں کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نظام کو مؤثر بنانے اور فاٹا بالخصوص پاک افغان سرحد سے بندوبستی علاقوں میں ناپسندیدہ عناصر کی نقل وحمل روکنے کے لئے اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.