تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 22:27

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد .....ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج اور سینئر جج خواجہ امتیاز احمد کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رفیق رجوانہ کی زیر صدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج خواجہ امتیاز احمد کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی۔ پارلیمانی کمیٹی نے اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی بھی منظوری دی ہے، سپریم کورٹ میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ان ججز کی تقرریوں کی سفارش کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.