تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 6:7

نواب خیر بخش مری کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہارافسوس

جیو نیوز - کراچی..... بزرگ سیاستدان اور بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے اظہارافسوس کیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نواب خیر بخش مری کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہار کیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ نواب خیربخش مری نے ساری زندگی بلوچ عوام کےحقوق کےلیےجدوجہد کی،ان کےانتقال سے پاکستان ایک بڑے رہنما سے محروم ہوگیا ہے، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بھی نواب خیربخش مری کےانتقال پرشدیدافسوس ظاہر کیا جبکہ صدر عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے تعزیتی بیان میں کہا کہ نواب خیر بخش مری بہادری اور ثابت قدمی سے ظلم کے خلاف لڑتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.