11 جون 2014
وقت اشاعت: 9:8
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
جیو نیوز - کراچی....کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ دو روز بعد درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر رائو انور کے مطابق مقدمہ اےایس ایف کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں ایئرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میںکالعدم تحریک طالبان کےامیر ملا فضل اللہ اورشاہد اللہ شاہد کیخلاف درج کیا گیا ہے،جس میں قتل ، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔