11 جون 2014
وقت اشاعت: 11:18
وزیراعظم نواز شریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط
جیو نیوز - نئی دہلی....وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو خط لکھا ہے ، نواز شریف نے خط میں نریندرمودی سے ہونے والی ملاقات کو اطمینان بخش قراردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حالیہ ملاقات میں دوطرفہ اور خطے کی صورت حال پربامعنی مذاکرات ہوئے۔خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام کا مستقبل دونوں ممالک کے مشترکہ معاشی مفاد سے منسلک ہے۔نواز شریف نے 26 مئی کو مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی ۔نواز شریف کے خط کو دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔