تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 13:48

کراچی ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے اے ایس ایف اہلکار کی لاش برآمد

جیو نیوز - کراچی.... کراچی ایئرپورٹ پر کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش ملی ہے، جس کی شناخت اے ایس ایف کے انسپکٹر جمن کے نام سے ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن(سی اے اے) کے ترجمان کے مطابقکراچی ایئرپورٹ پر کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش ملی ہے ، جس کی شناخت سب انسپکٹر اے ایس ایف جمن کے نام سے ہوئی۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سب انسپکٹر جمن کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردحملے کے بعد سے لاپتہ تھے، جن کی لاش آج کارگو شیڈ کے ملبے سے مل گئی، اس طرح کارگو شیڈ میں لگنے والی آگ سےسے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.