11 جون 2014
وقت اشاعت: 16:38
ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشرف کی درخواست،فیصلہ کل سنایا جائیگا
جیو نیوز - کراچی ....سندھ ہائی کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کی پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔پرویز مشرف کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،جس پر فریقین کا مؤقف سننے کےبعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کرلیا تھا ، جو کل سنایا جائےگا۔ پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔