11 جون 2014
وقت اشاعت: 20:48
متوسط طبقے کے حقوق کیلیے جہد وجہد کر ر ہے ہیں،الطاف حسین
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ 11 جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کا قیام عمل میں آیا، اےپی ایم ایس اوکی کہانی بہت طویل ہے،اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو یکساں حقوق ملنےچاہییں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شام آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن و عوام کے ایک بڑے اجتماع سے جناح گرائونڈ عزیز آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا،الطاف حسین نے کہا کہ آج کے خطاب میں انتہائی اہم باتیں کروں گا،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کے حقوق کیلیے جہد وجہد کر رہی ہے،کراچی سب کاشہرہے،تمام صوبوں کےلوگ یہاں بستےہیں،الطاف حسین نے کہا کہ ہم تشدد سے نفرت اور امن سے محبت کرتے ہیں،اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں،کراچی پاکستان کا کمرشل اور معاشی حب ہے،ایم کیو ایم ملک میں امن چاہتی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلیے جدوجہد کررہےہیں۔ میں صرف الله تعالی کے آگے سرجھکاتا ہوں،انھوں نے شرکا سے کہا کہ میں آپ لوگوں سے بہت پیار کرتا ہوں،اور آپ لوگوں کو تحفہ دینا چاہتا ہوں،الطاف حسین نے کہا کہ میری گرفتاری پراحتجاج کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ اگر طاہرالقادری کےپاکستان آنےپرکچھ کیاگیاتوایک ایک کارکن احتجاج میں شامل ہوگا،امریکا ،برطانیہ یا دنیا کی کوئی اور طاقت میرا سر نہیں جھکا سکتی،الطاف حسین نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے قائد نے کبھی دھوکا نہیں دیا، میں صرف الله تعالی کے آگے سرجھکاتا ہوں۔