11 جون 2014
وقت اشاعت: 21:28
لندن :الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیزتقریرپر تحقیقات ختم
جیو نیوز - لندن......اسکاٹ لینڈیارڈنے الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیزتقریرکےالزامات کی تحقیقات ختم کرنےکااعلان کرد یا۔برطانوی پولیس کے مطابق الطاف حسین کی تقریرمیں کوئی ایسی بات نہیںتھی جوجرم کےزمرےمیں آئے۔ادھرکراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق نفرت انگیزتقریرکے حوالے سے الطاف حسین کیخلاف ثبوت ناکافی ہیں،اور الطاف حسین کیخلاف مقدمہ نہیں چل سکتا،کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق 3تلوارکراچی میں الطاف حسین کی تقریرپراسکاٹ لینڈیارڈکوشکایات ملی تھیں۔اسکاٹ لینڈیارڈنےنفرت انگیزتقریرپرگزشتہ سال (2013)مئی کےآخری ہفتےمیں الطاف حسین کیخلاف تحقیقات کاآغازکیاتھا۔اسکاٹ لینڈیارڈ کے مطابق پولیس نفرت انگیزتقریرکیس میں الطاف حسین کیخلاف مزیداقدامات نہیں کررہی،اسپیشل کرائم اورآپریشن افسران نےنفرت انگیزتقریرکابہت سامواداکٹھاکیا،تاہم تمام موادکاجائزہ لینےکےبعدفیصلہ کیاگیا کہ تقریرمیں کوئی مجرمانہ فعل نہیں تھا۔