11 جون 2014
وقت اشاعت: 21:48
بحیرۂ عرب میں سیزن کا پہلا طوفان،آئندہ ہفتے پری مون سون بارش کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد........ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں اس سیزن کا پہلا سمندری طوفان بن گیا ہے جو کراچی سے 710کلومیٹر جنوب میں ہے۔ اس کارخ عمان کے ساحلی علاقوں کی جانب ہے تاہم ا س سےساحلی علاقوں کوکوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔محکمہ موسمیات کےپاس اچھی خبر بھی ہے اوروہ یہ کہ سوموار اور منگل کو بالائی علاقوں میں پہلی پری مون سون بارش ہوگی جس سےگرمی کازورٹوٹ جائےگا۔