12 جون 2014
وقت اشاعت: 19:18
بحیرہ عرب میں طوفان،کراچی میںسمندری سطح بڑھ گئی
جیو نیوز - کراچی.....بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ ریڑھی گوٹھ کے مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔فشرفوک فورم کے رہنما کمال شاہ کے مطابق سمندری سطح بڑھنے کے باعث ریڑھی گوٹھ کے مختلف محلوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، لٹھ بستی،ڈبلا محلہ،چشمہ گوٹھ ،پند محلہ کے گھروں میں 2 فٹ تک پانی داخل ہوگیا، صرف ڈبلا محلہ میں ہی تقریبا 800 گھر متاثر ہوئے ہیں۔