12 جون 2014
وقت اشاعت: 19:28
کراچی میں شہریوں کو سمندر میں نہانے سے گریز کی ہدایت
جیو نیوز - کراچی......کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ساحل پر تفریح کیلئے جا نے والے شہری ممکنہ طوفان کے پیش نظر سمندر میں نہانے سے گریز کر یں، تمام متعلقہ ادارے اس حوالے سے شہریوں کو آگاہ کریں اور کڑی نگاہ رکھیں۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر تمام بلدیا تی اور کنٹونمنٹ اداروں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیاہے۔ متعلقہ اداروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جون جو لائی میں لو گ بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں لہذا ساحل پر آنے والوں کے لیے ریسکیو اور تمام متعلقہ ادارے طبی امداد سمیت دیگر حوالوں سے انتظامات کو مکمل اور یقینی بنائیں۔