تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 19:48

کراچی اور ٹھٹھہ کے کچھ ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں طغیانی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی اور ٹھٹھہ کے کچھ ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں طغیانیہے۔ بدین کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی۔ کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سےپاکستان کےساحلی علاقوں کوبراہ راست کوئی خطرہ نہیں، گوادر اور پسنی میں گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ سندھ کےساحلی علاقوں میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں۔تاہم سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو جمعے کی شام سے اتوار کےدوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کےمطابق سمندری طوفان کراچی سے 680کلومیٹر جنوب میں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کی جانب بڑھ رہا ہے اور جمعہ کی شام یارات کو شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر اگلے تین روز تک جاری رہے گی۔ جمعے کی شام،رات اور ہفتے کے روز مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.