تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 0:49

جیو حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے، بیرسٹر صبغت اللہ قادری

جیو نیوز - کراچی.......جیو کی بندش کے خلاف ہرسطح پر احتجاج جاری ہے۔برطانیہ میں ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے کہا کہ پاکستان میں آزاد میڈیا وقت کی ضرورت ہے، جیو حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے، پیمرا کو جیو کا مؤقف سنے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کراچی میں جیوٹی وی کے دفتر کے سامنے آزادی گلی میں صحافیوں اور کارکنان کے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے ہوئے ادارۂ برائے انسانی حقوق، برطانیہ کے سربراہ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے کہا کہ جیو پر پابندی لگا کر ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف جیو کا نہیں بلکہ شہری آزادی کا مسئلہ ہے، جیو کو سچائی کا پرچم بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے مزید کہا کہ جیو معافی بھی مانگ چکا،اب اس کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کو انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے یک طرفہ فیصلہ نہیں کرنا چاہییے تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.