تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 16:49

لاہور،تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن تک احتجاجی ریلی

جیو نیوز - لاہور..... لاہور میں پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ناصر باغ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے عمران خان کی تصاویر اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کا کہناتھا کہ انہیں الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں ، سپریم کورٹ ازخود دھاندلی کی انکوائری کرائے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ، عبدالعلیم خان اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایک سال قبل مبینہ دھاندلیوں کے بارے میں شکایات درج کرائی تھیں لیکن تاحال ان کافیصلہ نہیں ہوسکا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.