تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 22:19

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات

جیو نیوز - لندن........امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات اچھا موقع ہے۔لندن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بہترین موقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی بحران ہے جبکہ اسے دہشت گردی اور معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.