13 جون 2014
وقت اشاعت: 22:49
شہداکے لواحقین کو معاوضہ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم
جیو نیوز - کراچی .......حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ میں شہید افراد کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کار وائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردوںکے خلاف آپریشن یکسوئی سے جاری رہا تو شہر قائد ٹارگٹ کلرز سے پاک ہو جائے گا ۔حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز ،وکلاء،پروفیسرز ،علماء و اکابرین کواسلحہ لائسنس کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ایم ڈبلیوایم کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کا نوٹیفیکش جاری کرنے کے احکامات بھی خوش آئند ہیں،کر اچی دہشتگردی میں شہید ہونے شیعہ افرادکی فہرستیں حکومتی کمیٹی تک پہنچا دی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔جس میں علامہ حسن ہاشمی ،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،عبد اللہ مطہری ،عالم کر بلائی ،علی حسین نقوی،انجینئر رضا نقوی،اصغر عباس زیدی ،حیدر زیدی ،آصف صفوی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کر اچی ڈویثرن کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی ،مولانا باقر زیدی ،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،انجینئر ر ضا نقوی،علی حسین نقوی ، میثم عابدی سمیت دیگر رہنمائوں نے پاکستان سنی تحریک کے رہنماء مطلوب اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔