تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 1:19

شب برأت پر لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

جیو نیوز - کراچی.........شب برات کے موقع پر آج دن بھر عوام اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت اوررنگ وروغن میں مصروف رہے۔شام ہوتے ہی فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں میں رش بڑھ گیا۔ 15 شعبان ،شب برأت کے موقع پر مساجد سج گئیں، پھولوں کی دکانوں پر رش لگ گیا۔صبح سے ہی لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کرواتے ہوئے نظر آئے، کئی لوگوں نے قبروں پر رنگ روغن بھی کروایا۔ بعد نماز عصر قبرستانوں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا۔ لوگ پھول لیکر اپنے پیاروں کی قبروں پر آرہے ہیںاور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔قبرستانوں میں رات کے وقت لائٹس کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مساجد بھی رنگ برنگی روشنیوں سے سج گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ عبادات میں مصروف ہیں۔ بھیگی آنکھوں کے ساتھ ،دستِ دعا بلند کیے، لوگ اپنے رب کی بارگاہ میں گناہوں کی بخشش مانگتے نظر آئے۔گھروں میں خواتین نے حلوے اور دیگر پکوان بھی بنائے۔ اس بار پابندی کے باعث پٹاخوں اور آتش بازی کے سامان کی فروخت میں کافی کمی نظر آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.