14 جون 2014
وقت اشاعت: 5:59
شکارپور: کار اور وین میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 14زخمی
جیو نیوز - شکارپور..... شکارپور میں کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر لکھی غلام شاہ کےقریب پیش آیا، قمبر سے کراچی جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔