تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 6:9

شب برات ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

جیو نیوز - کراچی..... توبہ و استغفار اور مغفرت کی رات، شب برات، ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ فرزندان اسلام نے شب برات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی ، ملک بھر میں اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر رات بھر روحانی محافل کا اہتمام کیا گیا، مساجد پر خوبصورت چراغاں بھی کیا گیا۔ مبارک رات کے موقع پر قبرستانوں میں لوگوں کا رش لگا رہا۔ لوگوں نے اپنےپیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ شب برات کے موقع پر مسلمانان اسلام نے اللہ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان وسلامتی، آفات و مصیبت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.