تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 10:19

مانسہرہ ، شاہراہ قراقرم پر دو دھماکے، متعدد افراد زخمی

جیو نیوز - مانسہرہ ........مانسہرہ کے علاقے میں شاہراہ قراقرم پر خانپور کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دو دھماکے ہوئے جن میںمتعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کےقریب شاہراہ قراقرم خانپور کے مقام پر سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر خانپور کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ۔دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے ،دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کرلیاگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.