15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:0
عابد شیر علی کراچی کے بجائے اپنی توجہ کام پر دیں،ترجمان کے الیکٹرک
جیو نیوز - کراچی........کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کراچی پر نظر رکھنے کے بجائے ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر بنائیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے اتنی توجہ اپنے کام پر دی ہوتی تو ملک میں بجلی کا نظام بہتر ہوجاتا ۔ وفاق سے کراچی کے لیے 650 میگاواٹ بجلی مفت نہیں پیسے دے کر لیتے ہیں۔ترجمان نے دعویٰ کیاکہ کراچی میں بجلی کا نظام پورے ملک سے کہیں بہتر ہے جبکہ شہر کے 56فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی ۔