تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 8:11

کراچی:ازبکوں اور تاجکوں سمیت 24 غیر ملکی باشندے گرفتار

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 درجن سے زیادہ ازبک اور تاجک باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پرحملے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سےشہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران گرفتار ازبک اور تاجک باشندوں کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.