تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 11:41

دہشت گرد اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن.....ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ ان کا صفایا کیا جائے۔دہشت گرد اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔اگردہشت گردرہیں گے توخاکم بدہن پاکستان نہیں رہے گااورپاکستان رہے گاتودہشت گردوں کاخاتمہ کرناہوگا۔لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےالطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی اورتشددکے خلاف ہےاورایم کیوایم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیامیں امن چاہتی ہے۔دنیا بھر کے دہشت گردہمارے قبائلی علاقوں اور شہروں میں آن بسے ہیں جوہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیںاگران دہشت گردوں کا پورے ملک پر قبضہ ہوگیاتو جگہ جگہ انسانوں کو ذبح کیاجائیگااورعورتوں کوگھروں میں بندکردیاجائیگا۔قائد ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ملک اوربیرون ملک آبادتمام امن پسندپاکستانی اپنے فرض کوپہچانتے ہوئے پاکستان کو بچائیں۔ایم کیو ایم کسی بھی مذہب، عقیدے یامسلک کے خلاف نہیں ہے۔ان کی جماعت مذہبی جنونیت اورمذہب ومسلک کے نام پرایک دوسرے کو کافر قراردینے اورمعصوم لوگوں کے قتل کے خلاف ہے۔ملک کے تمام امن پسندعوام کو مذہبی جنونیت کے خاتمے اورمذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اتحادکامظاہرہ کرناہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.