15 جون 2014
وقت اشاعت: 13:11
مظفر گڑھ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق6 مزدورپتوکی میں سپردِ خاک
جیو نیوز - پتوکی.....مظفر گڑھ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق سات مزدوروں میں سے6 قصور کے علاقےپتوکی میں سپردِ خاک کر دیئے گئے۔اس موقع پر رقت آمیز مناظرنےپورا ماحول سوگوار بنا دیا۔ہفتےاور اتوار کی درمیانی شب ترک کالونی مظفرگڑھ میں گیس پائپ لائن کا مرمتی کام جاری تھا کہ بجلی کی تاروں سےچھُو کرمتعددمزدور جھلس گئے۔ان میں سے7مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئےتھے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے5 مزدوروں علی ،ارشد،عدنان،یٰسین اور سجاد کا تعلق موضع گگا تحصیل پتوکی اور جاوید کا ہیڈبلوکی سےتھا۔ان مزدوروں کی عمریں18سے22سال کےدرمیان تھیں.5مزدوروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ موضع گگا میں ادا کی گئی،اس موقع پر پورا گاؤں سوگوار ہو گیا۔نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیرتعدادنےشرکت کی۔چھٹے مزدور جاوید کو ہیڈبلوکی میں سپردِ خاک کیاگیا۔