تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 14:42

زیارت میں تاریخی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کو ایک سال ہوگیا

جیو نیوز - ریارت ....زیارت میں تاریخی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے ریذیڈنسی کی بحالی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔بلوچستان کے ضلع زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے منسوب ریذیڈنسی کو گذشتہ سال 15جون کو تخریب کاری کےواقعے میں تباہ کردیاگیاتھا، بعد میں بلوچستان حکومت نے اس ریذیڈنسی کو اسکی سابقہ شکل میں بحال کرنے کا منصوبہ بنایاتھا ۔ 144ملین روپے کی لاگت سے ریذیڈنسی کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال 22مارچ کوکیاگیاتھا، اب تک اس منصوبے پر 60 فیصد سے زائدکام مکمل کیاجاچکاہے اور 10اگست تک کام مکمل کرلیاجائےگا اور 14 اگست یوم آزادی پر وہاں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد بھی کیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.