15 جون 2014
وقت اشاعت: 15:22
اقلیتی رکن ہینڈری مسیح کی آخری رسومات ضلع مستونگ میں ادا
جیو نیوز - مستونگ ....بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ہینڈری مسیح کی آخری رسومات ضلع مستونگ میں ادا کردی گئیں۔دوسری جانب ان کے قتل میں ملوث ذاتی محافظ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔بلوچستان کی حکمراں جماعت نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی ہینڈری مسیح ہفتےکو اپنے ہی محافظ کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے تھے، ان کی میت گذشتہ رات ہی ان کے آبائی علاقے مستونگ پہنچادی گئی تھی،آج مقامی چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین مسیحی قبرستان میں کردی گئی۔ دوسری جانب ہینڈری مسیح کےقتل میں ملوث محافظ کو آج کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،جسے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔