15 جون 2014
وقت اشاعت: 15:32
تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ پنجاب کا نام’شوباز شریف‘تجویز کر دیا
جیو نیوز - لاہور....تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ پنجاب کا نیا نام "شوباز شریف" تجویزکردیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا کہنا ہےکہ آئندہ شہبازشریف کو شوبازشریف ہی لکھا اور پکارا جائےگا۔تحریک انصاف نے پانچویں روز بھی مال روڈ پرلوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاجی کیمپ لگایا، شرکا نےہاتھ والے پنکھے پکڑ رکھےتھے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام بدل دینےکااعلان کیاتھا۔اس لئےان کانام بدل دیا ہے، نیا نام کیمپ کےشرکاء کی اکثریتی رائےسےتجویز کیاگیا ہے، اس مقصد کیلئےیہاں2ڈبے رکھےگئےتھے،5دنوں میں347افرادنے شہبازشریف کا نیا نام لکھ کر ڈبے میں ڈالا، سب سے زیادہ لوگوں نے شوباز شریف نام تجویز کیا۔