تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 11:52

ضلع تور غر : پولیس چیک پوسٹ دھماکے سے تباہ 4پولیس اہلکارزخمی

جیو نیوز - تور غر.......ہزارہ ڈویژن کے ضلع تور غر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کردیا،حملہ میں 4پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ گذشتہ شب تقریباً40شدت پسندوں نے ضلع تورغر کے علاقے منگری کمیسر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے چیک پوسٹ میں موجود 4پولیس اہلکاروں کو شدیدزخمی کر دیا۔شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر چیک پوسٹ سے باہر پھینک دیا اور بارودی مواد سے چیک پوسٹ کو اڑا دیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.