تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 12:52

ملتان:حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹرکو دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا

جیو نیوز - ملتان.....ملتان میں حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کو گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ۔پولیس نے بازیابی کے لئے شہر سے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گارڈن ٹاون کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک حساس ادارے کے افسرعمر گیلانی کو اغوا کر لیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں کی تعداد 10 کے قریب تھی جو دو موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر سوار تھے ۔ اغوا میں مزاحمت پر عمر گیلانی پر اغوا کاروں نے تشدد بھی کیا . اغوا کاروں میں دو افراد نے پولیس یونیفارم زیب تن کر رکھا تھا ۔ دوسری جانب پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ اغوا ہوانے والےاسٹنٹ ڈائریکٹر عمر گیلانی ، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق جیلانی کے بھتیجے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.